
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلی منیٹر میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے ایلیمنیٹر ٹو میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا







