تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا کے خاص تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں: برطانوی سفیر

امریکا میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا کے خاص تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک لیک ہونے والی آڈیو میں برطانوی سفیر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلق ضرور موجود ہے، خاص طور پر دفاع اور معیشت کے شعبوں میں، تاہم عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔

سر کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعاون جاری رہے گا لیکن یہ تعلق اب پہلے جیسا نہیں بلکہ بدلتے ہوئے عالمی صورتحال کے مطابق نئی شکل اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا یورپ اب مکمل طور پر امریکا کے سکیورٹی نظام پر انحصار نہیں کر سکتا، ساتھ یہ بھی کہا کہ اس وقت امریکا کا خاص تعلق صرف ایک ملک کے ساتھ ہے اور وہ ملک اسرائیل ہے۔

برطانوی سفیر نے موجودہ دور میں مغربی اتحادی ممالک کو اپنے تعلقات اور ذمہ داریوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا

جواب دیں

Back to top button