
قطر نے ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرات کے لیے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر مذاکرات کے عمل میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے اور مذاکرات کے دائرے میں وسعت کو ضروری نہیں سمجھتا، قطر ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
آبنائے ہُرمُز کی بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز پہلے دن سے ہی بند نہیں ہونی چاہیے تھی اور اب بھی قطر سمجھتا ہے کہ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود آبنائے ہُرمُز فوری کھلنی چاہیے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث شاندار کام کر رہا ہے، قطر پاکستان کی ثالثی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں اور خطے سے باہر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قطر مذاکرات کاری کے عمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن ثالثی کے لیے قطر کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔
قطر کا پہلے دن سے موقف ہے کہ کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، مذاکراتی عمل پر یقین ہے اور ہم سفارتی حل کے حامی ہیں۔
اس سوال پر کہ ایران نے آبنائے ہُرمُز کی بندش کے خاتمے کو ایرانی ایٹمی تنازع کو موخر کرنے سے مشروط کیا ہے۔
ترجمان نے جواب دیا کہ وہ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے’جامع سمجھوتے‘ کے حق میں ہے







