تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کوئٹہ: 6 سالہ بچے کے اغواء میں سگی خالہ ملوث نکلی

کوئٹہ سے بازیاب کروائے گئے 6 سالہ مغوی بچے کی بازیابی کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے اغواء میں ملوث گرفتار ملزمہ اس کی سگی خالہ نکلی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے اغواء کے کیس میں مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ نے بچے کی رہائی کے بدلے 60 ہزار ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا

جواب دیں

Back to top button