تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کارروائی، فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، متعدد افغان پوسٹیں تباہ

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں

فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زلول خیل انگوراڈہ میں افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ کی

جواب دیں

Back to top button