
کراچی میں ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔
شفاف امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
کراچی میں دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب میٹرک بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نویں جماعت کا فزکس کا اور 1 روز قبل حیاتیات کا پرچہ بھی آدھا گھنٹہ قبل آؤٹ ہو گیا تھا







