تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام، چین کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے امریکی صدر کے الزام کی تردید کر دی ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں نے چینی صدر کو خط میں کہا تھا کہ خبریں ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، چین ایسا نہ کرے

ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے انہیں بہت خوب صورت جوابی خط لکھا جس میں چینی صدر نے بتایا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے خبر دی تھی کہ چین چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کر سکے گا۔

جواب دیں

Back to top button