تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون برباد

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ  کا دورانیہ  4  سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا  ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

 کراچی  کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ اور  غیر مستثنیٰ علاقے سب برابر ہو گئے ہیں، لائٹیں اور پنکھے بند ہونے سے شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون سب برباد ہوگیا ہے۔

گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد،  نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button