تازہ ترینخبریںپاکستان

صحافی عمران ریاض کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

حال ہی میں متعدد مقدمات میں ضمانت پانے والے صحافی عمران ریاض کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق صحافی عمران ریاض کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، نامور اینکر لاہور سے دبئی جانے کے لئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا، واقعے سے متعلق اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد عمران ریاض اپنی رہائش گاہ واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا، وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک تیس سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئےعدالت نے ضمانت دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button