تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

طاقتور ترین دوربین جیمس ویب سپیس ٹیلی سکوپ اپنے مدار میں پہنچ گئی

ہیوسٹن، ٹیکساسٜ دنیا کی سب سے طاقتور خلائی دوربین جیمس ویب سپیس ٹیلی سکوپ خلا میں روانہ ہونے کے ایک ماہ بعد بالآخر اپنے مطلوبہ مدار یعنی ایل 2آربٹ میں کامیابی سے پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ سورج کے گرد ایل 2آربٹ وہ مدار ہے جس کا زمین سے فاصلہ 15لاکھ کلومیٹر ہے، جبکہ اس میں پہنچنے والی کوئی بھی چیز زمین سے اپنا فاصلہ اور سمت تقریباً برقرار رکھتی ہے۔

جیمس ویب خلائی دوربین کےلئے اس مدار کا انتخاب اسی لیے کیا گیا ہے کیونکہ زمین کی روشنیوں اور ریڈیو لہروں سے دُور ہونے کے باوجود ایل 2مدار سے مواصلاتی رابطہ رکھنا نسبتاً آسان ہے۔

اس کے علاوہ، لگ بھگ ہر ایک مہینے میں جیمس ویب سپیس ٹیلی سکوپ کا مدار درست کرنے کےلئے معمولی مقدار میں ایندھن کی ضرورت پڑے گی اور اس طرح یہ لمبے عرصے تک اپنا مشن جاری رکھ سکے گی۔

مدار میں پہنچنے کے تقریباً چار ماہ بعد تک اس دوربین کی آزمائشیں جاری رہیں گی اور بالآخر جون 2022کے اختتام تک یہ اپنے اصل مشن پر کام شروع کر دے گی،

جس کے تحت یہ انتہائی دور دراز خلائی اجسام سے آنے والی اُن زیریں سرخ ٟ اِنفرا ریڈٞ شعاعوں کو دیکھے گی جو کائنات کی ابتدائ میں، آج سے تقریباً 17ارب 70کروڑ سال پہلے وجود میں آنے والے اوّلین ستاروں سے خارج ہوئی ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button