تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم کا سکول کے دروازے پر سجدہ شکر

ریاضٜ سعودی عرب میں تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم سکول کے دروازے پر سجدہ ریز ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مہلک عالمی وبا کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس وبا کے دوران کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا، ہلاکتوں میں جب تشویشناک اضافہ ہوا تو بہت سے ممالک نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے حکمت عملی اپنائی اور سخت فیصلے کیے تاکہ لوگوں کو اس ہلاکت خیز وبائ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

ان میں سے ایک سخت فیصلہ اسکولوں کو بند رکھنے کا بھی تھا تاہم کچھ ممالک میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا، ان ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جہاں 2سال بعد بالآخر تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button