تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شلپا شیٹھی فحاشی پھیلانے کے مقدمے میں بری

نئی دہلیٜ عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کو 2007میں دائر ہونے والے فحاشی کے مقدمے میں بری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے خلاف 14سال قبل 2007ئ میں فحاشی پھیلانے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ تاہم اب عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ اسٹار رچرڈ گیئر کے متنازعہ بوسے کا شکار تھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر 2007ئ میں راجستھان میں ایڈز سے آگاہی سے متعلق ایک تقریب میں شریک تھے۔ سٹیج پر اداکار رچرڈ نے شلپا شیٹھی کو کئی بار گلے لگایا اور ان کے گالوں پر بوسے لیے۔ جس کے بعد اداکارہ کے خلاف ملک بھر میں کئی مظاہرے ہوئے اور شکایتیں درج کی گئیں۔

اداکارہ کے خلاف درج کی جانے والی شکایت یہ تھی کہ جب اداکار رچرڈ گیئر نے ان کا بوسہ لیا تو شلپا شیٹھی نے احتجاج نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر یہ کیس راجستھان کورٹ سے ممبئی منتقل کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کورٹ نے شلپا شیٹھی کو 18جنوری کو بری کر دیا تھا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان نے عدالتی حکم نامے میں کہا ایسا لگتا ہے کہ شلپا شیٹھی رچرڈ گیئر کے مبینہ فعل کا شکار ہے۔

کیتکی چوان کے مطابق، شلپا شیٹی نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی۔ پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے کہ شلپا کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس لیے انہیں جرائم سے بری کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button