تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

لاہورٜ معروف اداکارہ علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

انٹرویو کے دوران علیزے شاہ نے خود پر کی جانے والی تنقید پر بات کی اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے متعلق بھی بتایا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی صرف 19سال کی ہوں اور میں سماجی رابطوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں کیونکہ زبان اور میرے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے ہیں۔

مجھے اب تک متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان سب پر خاموش رہنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ لوگ 2دن میں معاملات بھول جاتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ تو تنقید کر کے بھول جاتے ہیں لیکن سوچتے نہیں کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہو سکتی ہے۔

علیزے شاہ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔ میرا سگریٹ پینا لوگوں کے لئے اس بات کی دلیل تھا کہ میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے بالکل تیار ہوں لیکن لوگ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ اس وقت میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی۔

جس روز میری ویڈیو لیک ہوئی تھی اس دن گاڑی میں میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی اور جب میرے گھروالوں کو میری اس عادت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا تو پھر کسی اور کو بھی نہیں ہونا چاہئے۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کا سب سے بہترین پراجیکٹ عہد وفا رہا ہے جس سے میری شہرت میں بہت اضافہ ہوا تھا لیکن اس سے پہلے بھی لوگ مجھے جانتے تھے اور میرا کام پسند کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کے ساتھ ان کے پراجیکٹ جاری ہیں جس کی آدھی شوٹنگ کشمیر میں کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button