تازہ ترینخبریںسپورٹس

7غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی ثقافت دیکھنے کے منتظر

پاکستان سپر لیگ ٟ پی ایس ایل ٞ اپنے آغاز سے ہی دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین اور موزوں پلیٹ فارم رہا ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ہمیشہ مقامی ٹیلنٹ کے معترف رہے ہیں جبکہ 2020کے بعد جب سے لیگ پاکستان منتقل ہوئی ہے وہ پاکستان کی ثقافت اور تہذیب سے بھی خوب متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 7بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کی ثقافت، روایتی کھانوں، موسیقی کی دھنوں اور تہذیب سے روشناس ہونے کا سنہری موقع ہے۔

ساتواں ایڈیشن 27جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10سے 27فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہےٜ ویسٹ انڈین کرکٹر جانسن چارلس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان ہے،

وہ یہاں کے کھانوں اور ثقافت کے رنگوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنے سکواڈ میں منتخب کرنے پر ملتان سلطانز کے مشکور ہیں اور اپنی ٹیم کے پرانے ساتھیوں کو فیفا گیمز میں ہرانے کے لیے تیار ہیں۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ بہت معیاری لیگ ہے،

یہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے کھلاڑیوں، خصوصاً فاسٹ بائولرز بہت مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، پہلی مرتبہ پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کھیلی تھی اور مجھے پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز بہت پسند ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر رائیلی روسو کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں،

ہر سال یہاں بہترین ساتھی ملتے ہیں، یہ ایک بہت مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو دل کے بہت قریب ہے اور اس سیزن میں ایک نئے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر کرس جارڈن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک مسابقتی لیگ ہے اور انہیں اس میں شرکت کرنا بہت پسند ہے، وہ کراچی کنگز میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا سکواڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، آخری مرتبہ جب کراچی کنگز کے ساتھ تھا تو ٹیم نے ٹائٹل جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں، لیگ کو پاکستان میں ایک خاص مقام حاصل ہے،

یہاں کے فینز بہت پرجوش اور کرکٹ کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں۔ برطانوی کرکٹر لوئس گریگری کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنا پسند کرتے تھے، اس مرتبہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں، جہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button