تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سے رکن ممالک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے: سربراہ سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے رکن ممالک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان کے باہر علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور تحریک طالبان پاکستان سنگین نوعیت کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل سپورٹ حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی جان لیوا حملے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔

جواب دیں

Back to top button