
لاہور17 – نومبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔باہمی ملاقات میں ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال اورعوامی فلاحی پراجیکٹس پر گفتگوکی گئی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اسمبلی امور سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ دی۔سپیکرملک محمد احمد خان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کی اورطلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ سکیم پر خراج تحسین پیش کیا۔سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قصورمیں جاری بیوٹیفکیشن پلان اوردیگر پر اجیکٹس کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہراورہرگاؤں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے۔پنجاب میں 45ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کی تکمیل ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔ اضلاع میں کیتھ لیب،کینسر سینٹر،پیڈز ہسپتال اوردیگرطبی سہولتیں لارہے ہیں۔سپیکر پنجاب اسببملی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ترقیاتی پراجیکٹس پنجاب کی تا ریخ کا سنہرا باب ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ترقی کے سفر میں ہر طبقے کو شراکت دار بنایا ہے۔بچوں اورخواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نئے ایکٹ کی تشکیل خوش آئند امر ہے۔





