تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی فضائی میزبانوں سے جنسی زیادتی کی کوشش

نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے اسپین کے شہر مالاگا کی پرواز میں دوران سفر شراب کے نشے میں دھت ایک 36 سالہ مسافر نے ہنگامہ آرائی کی اور 4 فضائی میزبانوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔

 

مسافر کے اس رویے کی وجہ سے پائلٹس کو پرواز کو وقت سے پہلے اتارنا پڑا، جب جہاز مالاگا کے ہوائی اڈے پر پہنچا تو اسپین کے سول گارڈز نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

 

گرفتاری کے دوران اس شخص نے پولیس اہلکار پر بھی حملہ کیا، شدید اشتعال کی حالت میں ہونے کی وجہ سے مسافر کو پہلے اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف جنسی زیادتی اور سرکاری اہلکار پر حملے کی عدالتی تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button