تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مقامی مینوفیکچرنگ پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں:صدر لاہور چیمبر

لاہور،۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پاکستان کو 2050ءتک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پائیدار معاشی ترقی، صنعتی توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی خوشحالی کے لیے ایک اہم روڈ میپ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر قومی معیشت کو ترقی دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صنعتی و برآمدی بنیاد مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے اس عزم کو سراہا کہ خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک کے اندر ان کی پراسیسنگ، ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دے کر زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن یقینی بنائی جائے ۔ علی حسام اصغر نے کہا کہ پاکستان کو خام مال برآمد کرنے کی روایتی پالیسی سے ہٹ کر معدنی شعبے کی مکمل ویلیو چین قائم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ مقامی سطح پر پراسیسنگ پلانٹس، ریفائنریز اور ڈاو¿ن اسٹریم مینوفیکچرنگ یونٹس کا قیام نئی صنعتی سرگرمیوں، روزگار کے مواقع، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ تانبے کی تاروں، الیکٹریکل کنڈکٹرز، ریفائنڈ دھاتوں، انجینئرنگ مصنوعات اور دیگر معدنیات پر مبنی اشیاءکی مقامی سطح پر تیاری پاکستان کی صنعتی صلاحیت کو نمایاں طور پر مستحکم کر سکتی ہے۔ ریکوڈک جیسے منصوبے معدنی پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ سے منسلک معاون صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے کے اعلان کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محفوظ، مستحکم اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کا ماحول بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے اور طویل المدتی اقتصادی شراکت داریوں کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد، پالیسیوں کا تسلسل اور اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ پاکستان کی معدنی صلاحیت سے بھرپور استفادے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی، فنی مہارت اور خطیر سرمایہ پاکستان لایا جا سکتا ہے۔علی حسام اصغر نے کہا کہ پاکستان کے معدنی شعبے کو جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ لائسنسنگ کے عمل میں شفافیت، وسائل کا مو¿ثر انتظام اور بین الاقوامی ماحولیاتی معیارات کی پاسداری بھی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں میں سڑکوں، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی انفراسٹرکچر کی ترقی بھی ضروری ہے تاکہ قدرتی وسائل کو حقیقی معاشی اثاثوں میں تبدیل کیا جا سکے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو 2050ئ تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے وزیراعظم کے وڑن کی تکمیل کے لیے برآمدات پر مبنی ترقی، صنعتی توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ، ٹیکنالوجی میں جدت اور معاشی تنوع پر مشتمل جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ پاکستان کو خام مال کی برآمدات پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مینوفیکچرنگ بنیاد مضبوط اور عالمی منڈیوں میں مسابقتی صلاحیت بہتر بنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت، مسلح افواج اور کاروباری برادری کی مشترکہ کاوشیں پاکستان کی وسیع قدرتی اور معاشی صلاحیت کو عملی نتائج میں تبدیل کر سکتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button