تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری روزکا کھیل جاری

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کا آغاز ہوچکا ہے۔

 

پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے آغاز پر وکٹ پر اذان اویس 22 جبکہ محمد طحہٰ 24 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

 

پاکستان کی پہلی اننگز میں 434 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے 446 رنز بناتے ہوئے 12 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، کھیل کے چوتھے روز طیب عارف 11 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوئے۔

 

سری لنکا کی جانب سے پہلے اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز اسکور کئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

 

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پیش کرنے والے ثاقب خان نے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کی

جواب دیں

Back to top button