
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق انعامی اسکیم کے تحت صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر بذریعہ کیو آر کوڈ سہولت اور انعامات بھی ملیں گے
ترجمان نے بتایا کہ بذریعہ کیو آر کوڈ ادائیگیوں سے انکار کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔






