
سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ۔
ڈاکٹر نسیم اشرف کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ترقیاتی اقدامات اور کرکٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کی تعریف۔
محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا شاندار کام کیا ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل قابل تحسین اقدام تھا، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
قذافی سٹیڈیم اب دنیا کے بہترین کرکٹ سٹیڈیمز میں شامل ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
نئے قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کو بہترین سہولیات میسر ہیں، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
عالمی معیار کے سٹیڈیمز کی موجودگی مستقبل میں آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لیے اہم ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کام متاثر کن ہیں، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عالمی معیار کی سہولیات اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جامع منصوبہ بندی قابل تعریف ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مختلف کنڈیشنز کی 20 پچز کی تیاری اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز پر پریکٹس سے پاکستان کے بیٹرز کو بیرون ملک فائدہ ہوگا، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نیا پویلین، سوئمنگ پول اور دیگر سہولیات نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں معاون ہوں گی، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی ایک مکمل عالمی معیار کے ہائی پرفارمنس سینٹر کی شکل اختیار کر رہی ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
عاقب جاوید کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے درست سمت میں کام ہو رہا ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
عاقب جاوید کرکٹ کی بہترین سمجھ اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی نگرانی میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
موجودہ نظام برقرار رہا تو آئندہ تین سے چار سال میں ہر سطح پر 30 سے 40 باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول دستیاب ہو سکتا ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل اور انتظامی استحکام ناگزیر ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
موجودہ نظام برقرار رہا تو آئندہ چار سے پانچ سال میں پاکستان کرکٹ ایک نئے روپ میں نظر آئے گی، ڈاکٹر نسیم اشرف۔
ملک بھر میں کرکٹ گراؤنڈز اور کلب کرکٹ کی سہولیات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف۔






