تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

 

ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں پولیس چوکی منصوری کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

 

 

وقاص رفیق نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار سمیت لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

جواب دیں

Back to top button