تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں۔

 

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہماری سب سے بڑی ترجیح سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن دینگے، خیبر پختونخوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں، سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، خیبر پختوا گیس پیداوار میں دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button