
ایتھوپیا کے سفیر کا ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نائب صدر چوہدری خادم حسین سے ملاقات کی۔
اس موقع پرسابق نائب صدر میاں زاہد جاوید ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سید عظمت علی،علی رضا،عدیل بابر خان،ساحر مشتاق،محمد عمر عبداللہ،شہزاد محمود،طارق محمود،ذوالفقار علی چوہدری،نائلہ ندیم سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر احسن شاہداور دیگر بھی موجود تھے ۔
ایتھوپیا کے سفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
لاہور پاکستان کا ایک اہم تجارتی، صنعتی اور کاروباری مرکز ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ لاہور اپنی مضبوط صنعتی بنیاد، مالیاتی استحکام، کاروباری صلاحیتوں اور متحرک نجی شعبے کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔
لاہور زرعی اجناس اور چاول کی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے، جبکہ ٹیکسٹائل، ادویہ سازی، آٹوموبائل، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ لاہور کا نجی شعبہ بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ایتھوپیا پاکستانی، بالخصوص لاہور کے کاروباری طبقے کے لیے افریقی منڈیوں تک رسائی کا ایک اہم اسٹریٹجک گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے۔ ایتھوپیا افریقہ کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے اور ایک بڑی صارف منڈی کا حامل ملک ہے۔ اقتصادی اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کے متعدد پرکشش شعبے موجود ہیں، جن میں توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔






