تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیراعظم نے پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کچھ پیٹرول پمپس سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات ملی ہیں، وزیرپیٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔

 

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا لیکن ہمارے بروقت فیصلے سے یہ اضافہ نہیں ہوا۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا، ہم ایل پی جی امپورٹ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button