تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ’انھوں نے اچھا کام کیا

وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی خراب کارکردگی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’انھوں نے اچھا کام کیا۔‘

 

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے والا ماحول موجود تھا اور انھیں ان نتائج پر کسی حد تک حیرت ہوئی ہے۔

 

انھوں نے کہا: ’ہم نے شاندار جلسے کیے تھے، اس لیے مجھے تھوڑی حیرت ہوئی ہے۔‘

 

تاہم نسبتاً مفاہمتی لہجہ اختیار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے کے لیے ’بہت سے معاملات‘ موجود ہیں۔

 

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد اپنی کابینہ میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے

جواب دیں

Back to top button