تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب

نیوجرسی: غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی میں مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے ہیں، آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان ہیں جب کہ وہ کانگریس کے پہلے مصری نژاد رکن بھی ہوں گے۔

 

ڈیموکریٹ امیدوار نے ری پبلکن کے گریگ میل کو شکست دی ہے، نومنتخب ڈیموکریٹ رکن صحت کی سہولتیں اور سستے گھردینے کے حامی ہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی حمایت بھی کی ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق آدم حموی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

Back to top button