Column

پنجاب کا نوجوان اور کسان: مریم نواز کا اعتماد

پنجاب کا نوجوان اور کسان: مریم نواز کا اعتماد
سیف اعوان
پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں نوجوان 15کروڑ کی آبادی میں سب سے اہم اور بنیادی رول بھی ادا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے ساتھ پنجاب کا کسان پاکستان کی زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پنجاب کا نوجوان اور کسان پنجاب کا مستقبل ہیں، ان دونوں سے پنجاب کے عوام کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ مریم نواز ایک ہی وقت میں ان دونوں کو تمام وہ سہولیات اور وسائل مہیا کر رہی ہیں جن کی ان کو موجودہ دور کے جدید تقاضوں کے مطابق ضرورت ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نوجوانوں اور کسانوں کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر عملی طور پر ایک اقدامات اور ریلیف پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔ ماضی میں بہت سارے لوگوں نے یوتھ اور کسان دوست ہونے کے دعوے کیے لیکن عملی طور پر کام صرف مریم نواز نے کیے ہیں۔ گو کہ مریم نواز نے اپنی الیکشن تقریروں میں کبھی بھی نوجوانوں اور کسانوں کے لیے اتنے بڑے ریلیف کے اعلانات نہیں کیے تھے جن پر وہ آج عمل کر رہی ہیں۔ پنجاب میں کبھی کسی غریب کے بچے نے یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ان کو اچھے نمبر لینے کے بعد حکومت کی طرف سے سکالرشپ بھی ملے گی یا ان کو مہنگے لیپ ٹاپ ملیں گے۔ پنجاب حکومت دوسرے فیز میں ایک لاکھ 12ہزار طلبہ کو لیب ٹاپ اور ایک لاکھ 8ہزار طلبہ کو اسکالرشپ تقسیم کر رہی ہے۔ اس فیز کا آغاز ساہیوال اور گوجرنوالہ سے ہو چکا، اب لاہور ڈویژن، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا ڈویعن میں لیپ ٹاپ اور سکالرشپ تقسیم کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو جو corei7جنریشن 13کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں اس کی مارکیٹ میں قیمت ایک لاکھ 65ہزار سے دو لاکھ 60ہزار تک ہے۔ اپ صرف تصور کریں ایک مزدور یا دیہاڑی دار کا بیٹا یا بیٹی اتنا مہنگا لیپ ٹاپ خرید سکتے ہیں ہرگز بھی نہیں۔ مریم نواز غریب کے بچوں کے خواب پورے کر رہی ہیں اس کے ساتھ مریم نواز نوجوانوں کو ایک لاکھ الیکٹرک بائکس بھی تقسیم کرنے جا رہی ہیں۔ اس سب کے بدلے میں مریم نواز نوجوانوں سے صرف ایک ہی اپیل کرتی ہیں کہ وہ پاکستان سے وفاداری کریں کسی کے بہکاوے میں ا کر کسی کی سیاست کا ایندھن مت بنیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گزشتہ دنوں پنجاب کی کسانوں کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقات کی جہاں تک میری معلومات ہیں ماضی میں کسی حکمران نے وزیراعلی آفس میں بلا کر اس طرح کسان کے نمائندوں سے کبھی اتنی تفصیلی ملاقات نہیں کی نہ انکو ایسے عزت دی جیسے مریم نواز نے انکو عزت دی۔ اس ملاقات میں مریم نواز نے پہلے کسانوں کے مسائل مطالبات اور تجاویز کو کھلے دل کے ساتھ سنا۔ مریم نواز نے زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 10بڑے اعلانات کیے۔ مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں پر جو سب سے بڑا احسان کیا ہے وہ پنجاب میں کسان بینک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کسان بینک خصوصی طور پر کسان کا اپنا بینک ہوگا۔ مریم نواز نے کسانوں کا ایک اور بڑا مطالبہ منظور کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3500سے بڑھا کر 4500روپے کر دی ہے۔ ڈی اے پی کی خریداری کے لیے کسان کارڈ پر فی ایکڑ لون بھی بڑھا کر33500روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کا ایک اور سب سے بڑا دیرینہ مطالبہ تھا کہ پانی چوری کو روکا جائے مریم نواز نے پانی چوری کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کسانوں کو 50 ہزار ٹریکٹر بھی دے رہی ہے۔ کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹر تقسیم کرنے سے پنجاب میں ٹریکٹر کی صنعت بھی چل پڑی ہے آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اس ایک پروگرام سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ پنجاب میں ٹریکٹر کی صنعت بہت بڑی ہے اس سے ہزاروں لوگ وابستہ ہیں۔ پنجاب حکومت کا کسان کارڈ پروگرام بہت کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب بھر میں 10لاکھ سے زائد کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کے منصوبوں کی سب سے بڑی اب تک کی کامیابی یہی ہے کہ مریم نواز نے پنجاب کی عوام پر اعتماد کیا ہے اور وہ آنکھیں بند کر کے لوگوں کو کاروبار کرنے کے لیے اپنا گھر بنانے کے لیے اور زراعت کو مستحکم کرنے کے لیے قرض دیتی ہیں جس کی ریکوری 100فیصد ہے۔ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اتنے بڑے پیمانے پر مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کو کسی حکومت نے قرض دیا ہو اور اس کی ریکوری 100فیصد ہو۔ آسان کاروبار پروگرام ہو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہو یا کسان کارڈ ہو ان میں اربوں روپے کا قرض پنجاب کے شہریوں کو دیا گیا ہے اس کی ریکوری اب تک 100فیصد ہے ایک بھی ڈیفالٹ کا کیس سامنے نہیں آیا۔ اسی لیے اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے پانچ بڑے منصوبوں میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پہلے نمبر پر آیا ہے اور مریم نواز کو پہلا ایوارڈ ملا ہے۔ اس پروگرام میں موجود کئی غیر ملکی حکمران اور وزرا حیران تھے کہ 18ماہ کے عرصے میں ایک حکومت دو لاکھ بیس ہزار گھر کیسے بنا سکتی ہے۔یہ مریم نواز کی اب تک کی سب سے بڑی عالمی سطح کی اچیومنٹ ہے۔ مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے مریم نواز اسی مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے اپنے لوگوں پر اعتماد کر رہی ہیں اور ان کو ہر لحاظ سے بااختیار اور مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جب کوئی حکومت اپنے لوگوں پر اعتماد کرتی ہے تو عوام بھی کھلے دل سے اس حکومت کو قبول کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پنجاب میں کرائم کے کچھ واقعات رونما ہوئے جن پر مریم نواز نے شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔ پنجاب میں لوگ سی سی ڈی کے طریقہ کار کو پسند کر رہے ہیں۔ سی سی ڈی سے خوفزدہ صرف جرائم پیشہ افراد ہیں جبکہ عام آدمی کی سی سی ڈی کے بارے میں رائے بہت اچھی اور مثبت ہے۔ پنجاب میں ماضی کی نسبت جرائم کے واقعات میں بڑی کمی سامنے آئی ہے۔ مریم نواز کا واضح موقف ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی دبائو میں نہیں آئیں گی، جو جرم کرے گا اس کو سزا ملے گی، چاہے وہ کتنا بھی بااثر اور طاقتور ہی کیوں نہ ہو۔ عوام میں مریم نواز کا یہ بیانیہ بہت مقبول ہو رہا ہے، جبکہ ان کے ناقدین ہمیشہ کی طرح تعصب کی عینک لگائے اس بیانیہ کے بھی مخالف ہیں، لیکن مریم نواز کو اس طرح کے تعصب زدہ لوگوں کی تشنام تراشی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی ترجیح صرف پنجاب کے عوام کا تحفظ ہے، اور جس پر وہ کوئی کمپرومائز کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button