
ملتان کے نگانہ چوک پر زیرِ تعمیر پلازے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، ملبے تلے دبے 6 افراد کو نکال لیا گیا، مزید کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت جائے وقوع پر 10 سے 15 مزدوروں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ آپریشن میں 5 ایمبولینسز اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں







