تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیا

یوگنڈا: 38 افراد کو قتل کر کے کھانے والا سیریل کلر گرفتار، فوجی سربراہ کا پھانسی دینے کا اعلان

یوگنڈا میں سیکیورٹی فورسز نے 15 سال کے دوران 38 افراد کو قتل کر کے ان کی باقیات کھانے کے الزام میں 1 شخص کو گرفتار کر لیا۔

فوجی سربراہ جنرل موہوزی کینیروگابا کے مطابق ملزم موجوریزی موسیٰ پر 2010ء سے 2025ء کے دوران مساکا، ایبانڈا اور کازو کے اضلاع میں قتل کی وارداتیں انجام دینے کا الزام ہے۔

موہوزی کینیروگابا نے گزشتہ شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور سزائے موت دی جائے گی۔

مقامی تفتیش کاروں کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرتا تھا، ایک واقعے میں اس کے مبینہ ساتھیوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر وہاں موجود تمام افراد کو قتل کر دیا تھا
رپورٹس کے مطابق ملزم بعض افراد کو دھوکے سے اپنے پاس بلاتا اور پھر انہیں قتل کر دیتا تھا، اسے ماضی میں بھی کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پر وہ فرار ہونے یا متنازع حالات میں رہائی پانے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔

یوگنڈا کے حکام نے گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائش گاہ سے شواہد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button