
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال کا دورہ لاہور چیمبر
صدر علی حسام اصغر ، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی اور نائب صدر چودھری خادم حسین سے ملاقات
اعزازی قونصل قاضی ہمایوں فرید، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نائلہ ندیم، شہزاد علی شاہ ، عامر عطا باری کی بھی اجلاس میں شرکت
بنگلہ دیش اور پاکستان کی باہمی تجارت میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت ہے: ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان
دونوں ممالک کے درمیان تجارت کئی ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے: ہائی کمشنر
تجارتی رکاوٹیں دور کرکے دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے: ایم ڈی اقبال حسین خان
زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ اور فوڈ پروسیسنگ میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں: ہائی کمشنر
کاروباری ویزوں میں آسانی، ای ویزا سہولتوں اور براہِ راست فضائی رابطوں میں بہتری ضروری ہے: ہائی کمشنر
لاہور چیمبر میں بنگلہ دیش کے لیے مخصوص تجارتی سیل قائم کیا جائے گا۔ صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے 5 ترجیحی برآمدی شعبوں کی نشاندہی کی جائے
لاہور چیمبر اور بنگلہ دیشی چیمبرز کے درمیان آن لائن کاروباری ملاقاتیں اور تجارتی وفود کے تبادلے ضروری ہیں: علی حسام اصغر
پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوطرفہ تجارت کو کم از کم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کی ضرورت ہے: سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی
فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، چاول، سیمنٹ، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں: سردار عثمان غنی
مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مضبوط بنائے جا سکتے ہیں: نائب صدر چودھری خادم حسین
لاہور چیمبر دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط مستحکم کرے گا: چودھری خادم حسین
میڈیکل سائنسز، زرعی آلات، پیکیجنگ اور فوڈ پروسیسنگ میں مشترکہ منصوبوں کے مواقع موجود ہیں: ایگزیکٹو کمیٹی رکن نائلہ ندیم
پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور کاسمیٹکس مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں: شہزاد علی شاہ
ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور صنعتی مصنوعات کے شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون بڑھایا جا سکتا ہے: عامر عطا باری







