
کراچی میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نیٹ ورک میں پھنسی 13 سال کی بچی کو بچا لیا ۔
این سی سی آئی اے کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک گروہ ٹاسک دے رہا تھا۔
بچی سے پہلے ٹاسک میں بلی کو زہر دے کر مروایا گیا، دوسرے ٹاسک میں بچی کو خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا۔
تاہم ٹاسک پورا ہونے سے پہلے این سی سی آئی اے ٹیم بچی تک پہنچ گئی۔ والدین بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل لاعلم تھے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق بچی سے رابطہ کرنے والے اکاؤنٹس اور دیگر پاکستانی بچوں کو نشانہ بنانے کے پہلو پر تحقیقات جاری ہے







