تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

1 گرام افزودہ یورینیئم بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتا، امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے ایک گرام افزودہ یورینیئم بھی باہر نہیں لے جایا جائے گا۔

محسن رضائی نے مزید لکھا کہ امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے لیے اقدامات کا آغاز ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد سے ہونا چاہیے۔

اس سے قبل ایک موقع پر انہوں نے ایران کے افزودہ جوہری مواد کو ایک قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ملک کے اندر استعمال کرنے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button