
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق سعودی عرب کے شہر جبیل کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر حملہ ہوا ہے۔
تنظیم کے مطابق جہاز کو گذشتہ روز سعودی عرب کے شمال مشرقی علاقے میں جبیل سے 126 کلومیٹر دور ایک نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔
یو کے ایم ٹی او نے مزید بتایا کہ جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور انھیں جہاز سے نکال کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے






