
خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 110 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات ہیں۔
جمعے کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 3.94 ڈالر اضافے کے بعد 109.86 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جو 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت بھی 3.44 ڈالر اضافے کے بعد 101.41 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 17 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح ہے






