
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے دیر کالونی اسکول واقعے کی شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ روپے سے زائد کے امدادی چیک تقسیم کردیے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر آفاق وزیر نے پورا دن غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گزارا اور شہید بچوں کے والدین میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے جب کہ اس موقع پر متعلقہ افسران اور ریونیو حکام بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ لواحقین جو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے دوسرے اضلاع گئے ہوئے ہیں انہیں واپسی پر امدادی چیک فراہم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں زخمی بچوں کی فہرستوں کی تصدیق کررہی ہیں تاکہ تمام زخمی بچوں کو بھی ایک دن کے اندر امداد فراہم کی جا سکے۔






