
ایران کے خلاف جنگ میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف کانگریشنل ریسرج سروس کی رپورٹ میں ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کے فکسڈ ونگ طیارے، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیارے تباہ ہوئے یا نقصان پہنچا۔
سی آر ایس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان MQ-9 ریپر ڈرونز کو ہوا،۔ کم از کم 45 ڈرونز ایران کے خلاف کارروائیوں میں ضائع ہوئے۔
سی آر ایس رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں کویت میں 3 طیارے اپنے ہی فریق کی فائرنگ سے تباہ ہوئے جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک اور F-15E طیارہ تباہ ہوا۔
سی آر ایس رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اردن کے ائیربیس پر ایرانی حملے میں 8 F-15 طیاروں کو نقصان پہنچا جو دوبارہ سروس میں آگئے۔
ایک F-35A لائٹننگ II ، اے -10 تھنڈربولٹ II کے 2 اور 7 کے سی 135 فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا







