
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ تازہ انٹیلی جنس اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
زیلنسکی نے منگل کی شب اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرینی سیکیورٹی ادارے اور فضائیہ روسی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور دفاعی صلاحیت کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے روسی حملے کے خلاف یوکرین کی دفاعی پوزیشن کا انحصار بڑی حد تک اس بات پر ہے کہ اتحادی ممالک اسے کتنے اور کس نوعیت کے ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔
یوکرینی صدر کے مطابق امریکا، یورپ اور دیگر اتحادی ممالک کی جانب سے دفاعی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے سیاسی عزم انتہائی اہم ہے







