تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

گوجرانوالہ: بیٹی کی پیدائش پر پانچ ماہ کی حاملہ بہو پر تشدد، سسرالیوں پر حمل ضائع کرنے کی کوشش کا الزام

**گوجرانوالہ: بیٹی کو بیدا کی ؟ پانچ ماہ کی حاملہ بہو پر تشدد، سسرالیوں پر حمل ضائع کرنے کی کوشش کا الزام**

 

گوجرانوالہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

تھانہ صدر میں درج ایف آئی آر کے مطابق جی میگنولیا کے رہائشی امجد جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی عروج امجد کی ڈیڑھ سال قبل واپڈا ٹاؤن کے رہائشی طیب منان سے شادی ہوئی تھی۔

 

ایف آئی آر کے مطابق شادی کے بعد عروج کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی جبکہ وہ اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ مدعی کے مطابق گزشتہ روز الٹراساؤنڈ کے دوران معلوم ہوا کہ اس بار بھی بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔

 

امجد جاوید نے الزام عائد کیا کہ یہ بات معلوم ہونے کے بعد ان کے داماد طیب منان مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر گھر کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر عروج کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر عروج کا حمل ضائع کرنے کی کوشش کی جبکہ اس کا سر پکڑ کر دیوار سے ٹکرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے باعث خاتون کو چوٹیں آئیں۔

 

واقعے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

**پولیس کے مطابق مقدمے میں عائد الزامات کی تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔**

جواب دیں

Back to top button