تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کیلئے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ

یم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ دیا ہے۔

سندھ سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کراچی نے فیصلہ دے دیا ہے، تہذیب جیت گئی ہے اور بدتہذیبی ہار گئی، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ایک اور تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی نے فیصلہ دے دیا ہے اور ہم نے اپنا کراچی واپس لے لیا ہے، یہ قافلہ جب کراچی سے اسلام آباد جائے گا تو پاکستان کا مقدر بن جائے گا، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ عوامی اور اشتراکی جمہوریت ہونی چاہیے۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا آج کراچی والوں نے اختیارات کی منتقلی کے لیے ووٹ دے دیا ہے، آج سے شراکت داری کا دور شروع ہوگیا ہے، 18 سالوں کا صبر آج سڑکوں پر آیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button