
لاہورٟ سپورٹس رپورٹر ٞچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر سکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ،سکول کرکٹ سے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا منصوبہ تیا ر کر لیا گیا ۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کا اوپننگ میچ بیکن ہا¶س اور ایچیسن کالج کے درمیان ہفتے کو ہوگا ۔دوسرے سیزن کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔افتتاحی میچ کے بعد پی سی بی نے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا ہے ۔سنگر راحت فتح علی خان میچ کے بعد میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ کے لیے سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا





