
ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کو موصول ہونے والی تصاویر میں پہلی بار خطے کے مختلف امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد ہونے والی بڑے پیمانے کی تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق یہ تصاویر امریکی فوج کے حاضر سروس اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فراہم کیں۔ اہلکاروں نے بتایا کہ فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات سخت میڈیا پابندیوں کے باعث عوام کے سامنے نہیں آسکیں۔
سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس کی ایک تصویر میں ایرانی حملے کا نشانہ بننے والا بوئنگ E-3 سینٹری طیارہ دکھائی دیتا ہے۔ طیارے کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اس کی دُم الگ ہو کر زمین پر جا گری ہے۔ اس طیارے پر نصب بڑا ریڈار امریکی فوج کے لیے فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایئربیس کی دیگر تصاویر میں عمارتوں اور بیرکس کو بری طرح تباہ حال دیکھا جا سکتا ہے، جہاں کئی جگہوں پر عمارتوں کی صرف بیرونی ساخت باقی رہ گئی ہے۔
کویت میں واقع کیمپ بیوہرنگ سے سامنے آنے والی تصاویر بھی ایرانی حملوں کے اثرات کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ کیمپ امریکی فوج کے زمینی دستوں، بکتر بند گاڑیوں اور بعض طیاروں کے لیے ایک اہم مرکز سمجھا جا









