تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مکہ مکرمہ میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈرون حملہ سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی ہے،مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے، حوثیوں کا مکہ پرڈرون حملہ علاقائی امن کےلیےخطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حرمین شریفین کےتقدس اورتحفظ کیلیےسعودی عرب کےساتھ ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مکہ مکرمہ جیسے مقدس شہر کو نشانہ بنانےکی کوشش ناقابلِ قبول ہے، اس کی حرمت اور زائرین کی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مکہ پر حملے کی کوشش پوری امتِ مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

جواب دیں

Back to top button