
پاکستان میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چار روپے 42 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر، جبکہ چھ روپے 10 پیسے اضافے سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یوں 10 دن کے دوران پیٹرول 34 اور ڈیزل 31 روپے مہنگا ہوا ہے۔
پانچ ستمبر کو پٹرول 345.87 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 378.05 روپے فی لیٹر تھا۔
ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 55، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
14 اگست کو پٹرول کی قیمت 325.43 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی







