
برکس سربراہی اجلاس میں میوے کھانے والے بھارتی حکام سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔
برکس سربراہی اجلاس کے دوران غیر ملکی رہنماؤں کی تقاریر کے وقت میوے کھانے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھارتی حکام کو سوشل میڈیا پر طنز و تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رندھیر جیسوال ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران میووں کے ایک ڈبے سے کئی مرتبہ میوے نکالتے، انگلیاں چاٹتے اور پھر دوبارہ میوے لینے کے لیے ہاتھ بڑھاتے نظر آئے، یہ مناظر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
https://x.com/WMC_WORLD/status/2099479021796962451?ref_src=twsrc%5Etfw%v%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2099479021796962451%7Ctwgr%5E6022f65b9acaca6702bef5b60d437d581907db78%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1616056
صرف رندھیر جیسوال ہی نہیں بلکہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی برکس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تقریر کے دوران خشک میوے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے
مذکورہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھارتی اعلیٰ حکام سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے، صارفین انہیں شدید طنز اور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں







