
مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن ایسے خام معدنی ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن میں یورینیم بھی موجود ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے روز رپورٹ دی ہے کہ مملکت کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جنرل کانفرنس سے خطاب کے دوران اس اہم دریافت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’مدینہ میں جبل صاید پراجیکٹ پر کی گئی کھدائی اور ارضیاتی تحقیق کے نتیجے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام مال کے تخمینہ شدہ وسائل کا انکشاف ہوا ہے۔ ان ذخائر میں نایاب معدنیات اور یورینیم بھی موجود ہے‘۔







