تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں لہٰذا وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک وقت تھا لوگ کہتے تھے کہ کے ایم سی کے پاس اختیارات نہیں، وہی قانون اور اختیارات ہیں لیکن قیادت مختلف ہے اور اب کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے شہر کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں سڑکیں کے ایم سی بنائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا تھا میدان میں آجائیں، میں تو آج بھی فیلڈ میں ہوں، مصطفیٰ کمال ٹھنڈے کمرے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں اور ہفتے میں ایک بار کراچی آتے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال غصے میں آجاتے ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں، وہ وزیر صحت ہیں

جواب دیں

Back to top button