
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی حکمرانی وقت کی ضرورت ہے، تمام ادارے اپنی ذمے داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ماتحت عدلیہ کے ججز مشکلات کے باوجود اپنی ذمے داریاں سرانجام دے رہے ہیں اور مجھے ماتحت عدلیہ پر فخر ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹ کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، ضلعی عدالتیں انصاف کی فراہمی کے لیے درکار فہرست ہمیں بھجوائیں
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے اعتماد کے لیے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا عدلیہ کا مقصد ہے







