
واشنگٹن: امریکا نے حوثیوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات سعودیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا حوثیوں سے متعلق انٹیلی جنس اور اہداف کی نشاندہی کرنے والا ڈیٹا سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق تقریباً 200 امریکی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں جو سعودی عرب کو غیر فوجی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
عہدیدار کے مطابق امریکی انتظامیہ کا فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سےلاحق خطرے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے دو بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔







