تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا

غزہ کے شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق دستاویزی فلم نازا کو وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے دوران 25 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی گئی۔

80 منٹ دورانیے کی اس فلم کی ہدایت کاری اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے دی ہے، جس میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام کے استعمال کی دستاویز پیش کی گئی ہے۔

دونوں صحافیوں 2025ء میں نو ادر لینڈ (No Other Land) کے لیے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں، یہ دستاویزی فلم مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے منظم تشدد اور حملوں پر مبنی تھی، جس میں فلسطینی شریک ہدایت کار باسل عدرا اور حمدان بلال بھی شامل تھے۔

جواب دیں

Back to top button